آیات 97 - 98
 

قَالُوا ابۡنُوۡا لَہٗ بُنۡیَانًا فَاَلۡقُوۡہُ فِی الۡجَحِیۡمِ﴿۹۷﴾

۹۷۔ انہوں نے کہا: اس کے لیے ایک عمارت تیار کرو پھر اسے آگ کے ڈھیر میں پھینک دو۔

فَاَرَادُوۡا بِہٖ کَیۡدًا فَجَعَلۡنٰہُمُ الۡاَسۡفَلِیۡنَ﴿۹۸﴾

۹۸۔ پس انہوں نے اس کے خلاف ایک چال چلنے کا ارادہ کیا لیکن ہم نے انہیں زیر کر دیا۔

تفسیر آیات

ایک چاردیواری بنانے کا حکم دیا گیا اور اس میں دہکتی ہوئی آتش کا ڈھیر تیار کر کے اس میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو پھینکنے کا اہتمام کیا۔ سورہ انبیاء آیت ۶۹ میں اس مضمون کی آیت کے ذیل میں آتش نمرود سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نجات کی تشریح ہو چکی ہے۔

اہم نکات

۱۔ دشمنان خاصان خدا ہمیشہ زیر ہوتے رہے ہیں۔


آیات 97 - 98