آیت 95
 

قَالَ اَتَعۡبُدُوۡنَ مَا تَنۡحِتُوۡنَ ﴿ۙ۹۵﴾

۹۵۔ ابراہیم نے کہا: کیا تم اسے پوجتے ہو جسے تم خود تراشتے ہو؟

تفسیر آیات

یہ تنہا جواں اپنے کیے پر نادم ہے نہ خائف بلکہ پورے معاشرے کی سرزنش کرتا اور اُن کے ضمیروں کو جھنجھوڑتے ہوئے فرماتا ہے: خود تراشیدہ کو معبود بناتے ہو۔ جن بتوں کی شکل و صورت تمہارے تراشنے سے بنی ہو وہ تمہاری زندگی کے کن نقوش کو تراشیں گے؟


آیت 95