آیت 94
 

فَاَقۡبَلُوۡۤا اِلَیۡہِ یَزِفُّوۡنَ﴿۹۴﴾

۹۴۔ تو لوگ دوڑتے ہوئے ان کے پاس آئے۔

تفسیر آیات

میلے سے واپسی پر جب لوگوں نے اپنے معبودوں کو سرنگوں، ریزہ ریزہ دیکھا اور یہ بھی علم ہوا کہ ابراہیم نام کا ایک جواں سال ان بتوں کو برا کہتا تھا اسی سے یہ حرکت صادر ہوئی ہے۔ اس پر غیض و غضب میں پوری قوم تنہا اس جواں کی طرف دوڑ پڑی۔ ظاہر ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو گھیر لیا ہو گا اور ان سے جواب طلبی کی ہو گی۔


آیت 94