آیت 93
 

فَرَاغَ عَلَیۡہِمۡ ضَرۡبًۢا بِالۡیَمِیۡنِ﴿۹۳﴾

۹۳۔ پھر انہیں پوری طاقت سے مارنے لگے

تفسیر آیات

منطقی انداز میں ان بتوں کی حقیقت فاش کرنے کے بعد پوری قوت سے ان بتوں کو پاش پاش کر دیا۔ اس طرح انسانی تاریخ میں شجاعت و دلیری کا عظیم مظاہرہ کرتے ہوئے بت شکنی کی تاریخ رقم فرمائی۔ یہ عظیم کامیابی حضرت خلیل علیہ السلام کے حصے میں آئی کہ پہلے منطق سے ان بتوں کو فاش کیا، بعد میں قوت سے ان کو پاش پاش کر دیا۔ مزید تشریح کے لیے سورۃ الانبیاء آیت ۶۹ کی تشریح ملاحظہ فرمائیں۔


آیت 93