آیت 91
 

فَرَاغَ اِلٰۤی اٰلِہَتِہِمۡ فَقَالَ اَلَا تَاۡکُلُوۡنَ ﴿ۚ۹۱﴾

۹۱۔ پھر وہ ان کے معبودوں میں جا گھسے اور کہنے لگے: تم کھاتے کیوں نہیں ہو؟

تشریح کلمات

فَرَاغَ:

( ر و غ ) کے معنی کسی تدبیر کی خاطر ایک جانب ہونا کے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ فَرَاغَ اِلٰۤی اٰلِہَتِہِمۡ: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان مشرکین کے معبود بتوں کا رخ کیا۔ سیاق کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام مندر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ ان معبودوں کے آگے کھانے کی چیزیں رکھی ہوئی تھیں۔

۲۔ اَلَا تَاۡکُلُوۡنَ: ان بتوں کی طرف کلام کا رخ ہے کہ تم کھاتے کیوں نہیں ہو۔جامد بت قابل خطاب نہیں ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی غرض لازمِ خطاب سے یہ ہے کہ یہ کھانے کے بھی قابل نہیں ہیں۔


آیت 91