آیت 68
 

ثُمَّ اِنَّ مَرۡجِعَہُمۡ لَا۠ اِلَی الۡجَحِیۡمِ﴿۶۸﴾

۶۸۔ پھر ان کا ٹھکانا بہرصورت جہنم ہو گا۔

تفسیر آیات

شجرہ زقوم اور کھولتے پانی کی سوزش کے بعد انہیں کچھ آرام کا موقع ملے گا؟ نہیں۔ ان کا ٹھکانا تو آتش دوزخ ہی ہے۔ بتانا یہ مقصود ہے کہ انہیں آتش جہنم سے خلاصی نہیں ملے گی۔ ایک عذاب سے دوسرے عذاب کی طرف منتقل ہوتے رہیں گے۔


آیت 68