آیت 37
 

اَوَ لَمۡ یَرَوۡا اَنَّ اللّٰہَ یَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَ یَقۡدِرُ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوۡمٍ یُّؤۡمِنُوۡنَ﴿۳۷﴾

۳۷۔ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ جس کے لیے چاہتا ہے رزق کشادہ اور تنگ کر دیتا ہے؟ مومنین کے لیے یقینا اس میں نشانیاں ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ کیا جو لوگ مصیبت کے وقت مایوس ہو جاتے ہیں، نہیں جانتے کہ روزی میں کشادگی اور تنگی اللہ تعالیٰ کے حکیمانہ فیصلے کے مطابق ہوتی ہے۔ لہٰذا نعمت کے موقع پر اترانا نہیں چاہیے۔ یہ نعمت زوال پذیر ہے اور مصیبت کے وقت مایوس نہیں ہونا چاہیے چونکہ یہ سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ صحیح ہے کہ ہر واقعہ کے پیچھے کچھ علل و اسباب، عوامل و محرکات ہوتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ مسبب الاسباب اور علۃ العلل ہے۔ تمام معاملات بالآخر اللہ کی حکیمانہ مشیت پر منتہی ہوتے ہیں۔


آیت 37