آیت 34
 

لِیَکۡفُرُوۡا بِمَاۤ اٰتَیۡنٰہُمۡ ؕ فَتَمَتَّعُوۡا ٝ فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ﴿۳۴﴾

۳۴۔ تاکہ جو ہم نے انہیں بخشا ہے اس کی ناشکری کریں، پس اب مزے اڑاؤ، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا۔

تفسیر آیات

۱۔ لِیَکۡفُرُوۡا: لام برائے بیان عاقبت ہے۔ وہ دوبارہ شرک میں مشغول ہو جاتے ہیں تاکہ ہم نے جو نعمتیں انہیں دی ہیں ان کی ناشکری کریں۔ بعض کے نزدیک یہ لام امر غائب کے لیے ہے۔ یعنی جو ہم نے انہیں عنایت کیا ہے اس کی ناشکری کرو اور مزے اڑاؤ۔ یہ تہدید کی صورت بنتی ہے۔


آیت 34