آیات 202 - 203
 

فَیَاۡتِیَہُمۡ بَغۡتَۃً وَّ ہُمۡ لَا یَشۡعُرُوۡنَ﴿۲۰۲﴾ۙ

۲۰۲۔ پس یہ عذاب ناگہاں اور بے خبری میں ان پر واقع ہو گا۔

فَیَقُوۡلُوۡا ہَلۡ نَحۡنُ مُنۡظَرُوۡنَ﴿۲۰۳﴾ؕ

۲۰۳۔ تو وہ کہیں گے: کیا ہمیں مہلت مل سکے گی؟

تفسیر آیات

۲۔ چنانچہ ایسے مجرمین پر عذاب دفعتہ آ جاتا ہے۔ عذاب دیکھ فوراً اپنی گزشتہ زندگی سامنے آئے گی اور جرائم یاد آئیں گے۔ فوراً ذہنوں میں ایک ارمان ابھرے گا کہ کاش گزشتہ زندگی پلٹ آئے یا ایک موقع اور دیا جاتا تو اس عذاب سے بچنے کا سامان کر لیتے۔


آیات 202 - 203