آیت 167
 

قَالُوۡا لَئِنۡ لَّمۡ تَنۡتَہِ یٰلُوۡطُ لَتَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُخۡرَجِیۡنَ﴿۱۶۷﴾

۱۶۷۔ وہ کہنے لگے: اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو تجھے بھی ضرور نکال دیا جائے گا۔

تفسیر آیات

حضرت لوط علیہ السلام یہاں کے باشندہ نہ تھے۔ آپؐ اپنے چچا حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ہمراہ اپنے وطن عراق سے ہجرت کر کے اردن کی اس سرزمین کی طرف آئے تو انہیں اس قوم کی طرف مبعوث فرمایا اور اس خلاف فطرت عمل زشت سے روکنے کا حکم ہوا تو اس قوم نے ان کو اپنے ہاں سے ملک بدر کرنے کی دھمکی دی کہ تو ایک اجنبی شخص یہاں آ کر ہمیں اپنی خواہشات پر عمل کرنے سے روکنے والا کون ہے؟


آیت 167