آیت 91
 

وَ بُرِّزَتِ الۡجَحِیۡمُ لِلۡغٰوِیۡنَ ﴿ۙ۹۱﴾

۹۱۔ اور جہنم گمراہوں کے لیے ظاہر کی جائے گی۔

تشریح کلمات

غاوین:

( غ و ی ) الغوی ، گمراہ غلط رو کے معنی میں ہے۔

تفسیر آیات

جہنم کے بارے میں بھی مسافت کا وہ مفہوم نہ ہو گا۔ اس لیے فرمایا: جہنم ظاہر کی جائے گی۔ تعبیر کا فرق بتاتا ہے کہ جنت متقین کا استقبال کرے گی جب کہ جہنم اپنے پورے غیض و غضب کے ساتھ نمودار ہو جائے گی۔ چنانچہ جنت کے لیے اُزۡلِفَتِ قریب کرنے اور جہنم کے لیے بُرِّزَتِ ظاہر کرنے کی تعبیر اختیار فرمائی۔


آیت 91