آیت 50
 

وَ جَعَلۡنَا ابۡنَ مَرۡیَمَ وَ اُمَّہٗۤ اٰیَۃً وَّ اٰوَیۡنٰہُمَاۤ اِلٰی رَبۡوَۃٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّ مَعِیۡنٍ﴿٪۵۰﴾

۵۰۔ اور ابن مریم اور ان کی والدہ کو ہم نے ایک نشانی بنایا اور انہیں ہم نے ایک بلند مقام پر جگہ دی جہاں اطمینان تھا اور چشمے پھوٹتے تھے۔

تشریح کلمات

رَبۡوَۃٍ:

اونچی اور بلند سطح والی زمین کو کہتے ہیں اور بعض کے نزدیک جاری چشمے کو کہتے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ بغیر باپ کی پیدائش ایک معجزہ ہے۔ اس معجزے کو حضرت مریم (والدہ) اور حضرت عیسیٰ (بیٹا) دونوں مل کر تشکیل دے رہے ہیں۔ اس لیے آیتین (دو معجزے) نہیں فرمایا بلکہ اٰیَۃً ایک معجزہ فرمایا۔

۲۔ یہ سطح مرتفع کون سی جگہ تھی؟ بعض کہتے ہیں یہ جگہ ناصرہ ہے جو شام کا ایک شہر ہے۔ بعض مصر اور دیگر بعض اس سے مراد رملہ لیتے ہیں۔ ان میں سے کسی ایک مقام کے تعین کے لیے شواہد موجود نہیں ہیں۔

۳۔ ذَاتِ قَرَارٍ وَّ مَعِیۡنٍ: یہ جگہ ایسی تھی جس میں قرار و اطمینان کا سامان فراہم تھا اور بہتے چشمے بھی موجود تھے۔


آیت 50