آیت 72
 

وَ وَہَبۡنَا لَہٗۤ اِسۡحٰقَ ؕ وَ یَعۡقُوۡبَ نَافِلَۃً ؕ وَ کُلًّا جَعَلۡنَا صٰلِحِیۡنَ﴿۷۲﴾

۷۲۔ اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق اور یعقوب بطور عطیہ دیے اور ہم نے ہر ایک کو صالح بنایا۔

تفسیر آیات

حضرت ابراہیم علیہ السلام اولاد کے لیے دعا کرتے تھے: رَبِّ ہَبۡ لِیۡ مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ (۳۷ صافات: ۱۰۰) نَافِلَۃ عطیہ کو کہتے ہیں۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا ایک ذاتی خواہش نہ تھی کہ اولاد دیکھ کر خوش رہیں بلکہ ادیان سماوی کے لیے جو قیادت آپ کے ذمے تھی اس کے تسلسل، تحریک توحید کو آگے بڑھانے، آنے والی تمام نسلوں کی ہدایت و امامت کے لیے اولاد کی خواہش کی۔ جب حضرت ابرہیم علیہ السلام ۹۹ سال کو پہنچ گئے تو اسماعیل علیہ السلام پیدا ہوئے اور ایک سو بارہ سال کی عمر میں حضرت اسحاق علیہ السلام پیدا ہوئے۔


آیت 72