آیت 70
 

وَ اَرَادُوۡا بِہٖ کَیۡدًا فَجَعَلۡنٰہُمُ الۡاَخۡسَرِیۡنَ ﴿ۚ۷۰﴾

۷۰۔ اور انہوں نے ابراہیم کے ساتھ اپنا حربہ استعمال کیا اور ہم نے خود انہیں ناکام بنا دیا۔

تفسیر آیات

کفار نے جو انتہائی حربہ استعمال کیا تھا۔ ایک سلطنت، پوری ایک ریاست، سب نے مل کر ایک لڑکے کے خلاف حربہ استعمال کیا اور اسے ہم نے ناکارہ بنا دیا۔ ابراہیم علیہ السلام بھی بچے رہے۔ ان کی دعوت بھی زندہ رہی۔


آیت 70