آیات 99 - 100
 

اِنَّہٗ لَیۡسَ لَہٗ سُلۡطٰنٌ عَلَی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَلٰی رَبِّہِمۡ یَتَوَکَّلُوۡنَ﴿۹۹﴾

۹۹۔ شیطان کو یقینا ان لوگوں پر کوئی بالادستی حاصل نہ ہو گی جو ایمان لائے ہیں اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔

اِنَّمَا سُلۡطٰنُہٗ عَلَی الَّذِیۡنَ یَتَوَلَّوۡنَہٗ وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ بِہٖ مُشۡرِکُوۡنَ﴿۱۰۰﴾٪

۱۰۰۔ اس کی بالادستی تو صرف ان لوگوں پر ہے جو اسے اپنا سرپرست بناتے ہیں اور جو اللہ کے ساتھ شریک ٹھہراتے ہیں۔

تفسیر آیات

اللہ کی پناہ میں وہ شخص جائے گا جس پر شیطان کی بالا دستی نہیں ہے کیونکہ وہ مومن ہے، اللہ پر توکل کرتا اور اللہ کی پناہ میں جاتا ہے۔ جو ایمان اور توکل رکھتا ہے وہ شیطان پر بھروسہ نہیں کرے گا۔ شیطان کا زور ان لوگوں پر چلتا ہے جو اس کی بالادستی اور سرپرستی کو قبول کریں۔ شیطان کی سرپرستی میں آنے والے مومن نہیں ، مشرک ہوتے ہیں۔

اہم نکات

۱۔ شیطان کا زور ایمان اور توکل رکھنے والوں پر نہیں چلتا بلکہ

۲۔ شیطان کو سرپرست بنانے والوں اور شرک کرنے والوں پر چلتاہے۔


آیات 99 - 100