آیت 95
 

وَ لَا تَشۡتَرُوۡا بِعَہۡدِ اللّٰہِ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ؕ اِنَّمَا عِنۡدَ اللّٰہِ ہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ﴿۹۵﴾

۹۵۔ اور اللہ کے عہد کو تم قلیل معاوضے میں نہ بیچو، اگر تم جان لو تو تمہارے لیے صرف وہی بہتر ہے جو اللہ کے پاس ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ لَا تَشۡتَرُوۡا بِعَہۡدِ اللّٰہِ: اللہ کا نام لے کر جو عہد کیا گیا ہے اس کی پاسداری کو جو حیثیت دنیا و آخرت میں حاصل ہے اس کے مقابلے میں دنیا کی بڑی سے بڑی چیز بھی ناچیز اور قلیل معاوضہ ہے۔

۲۔ اِنَّمَا عِنۡدَ اللّٰہِ ہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ: عہدشکنی کر کے دنیا میں جو مفاد حاصل کیا ہے اس سے وہ ثواب جو اللہ تعالیٰ کے پاس اس عہد کی پاسداری کرنے والوں کے لیے ہے، بہتر ہے۔ کس قدر بہتر ہے؟ اسے یہ انسان نہیں سمجھتا۔

۳۔ اِنۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ: اگر انسان اپنی عقل و فکر سے اس ابدی اور ختم نہ ہونے والے ثواب کو جان لیتا تو پوری دنیا کو اس کے مقابلے میں ٹھکرا دیتا۔

اہم نکات

۱۔ مومن اللہ کے پاس جو پاتا ہے وہ دنیا کی کسی قیمت پر قابل معاوضہ نہیں ہے۔


آیت 95