آیت 77
 

وَ لَمَّا جَآءَتۡ رُسُلُنَا لُوۡطًا سِیۡٓءَ بِہِمۡ وَ ضَاقَ بِہِمۡ ذَرۡعًا وَّ قَالَ ہٰذَا یَوۡمٌ عَصِیۡبٌ﴿۷۷﴾

۷۷۔ اور جب ہمارے فرستادے لوط کے پاس آئے تو لوط ان سے رنجیدہ ہوئے اور ان کے باعث دل تنگ ہوئے اور کہنے لگے: یہ بڑا سنگین دن ہے۔

تفسیر آیات

سیاق کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ فرشتے نہایت خوبصورت لڑکوں کی شکل میں آئے تھے۔ ان خوش شکل لڑکوں کو دیکھ کر حضرت لوط علیہ السلام پریشان ہو گئے کیونکہ اپنی قوم کی بدکاری کا انہیں علم تھا۔


آیت 77