آیت 109
 

ہٰۤاَنۡتُمۡ ہٰۤؤُلَآءِ جٰدَلۡتُمۡ عَنۡہُمۡ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۟ فَمَنۡ یُّجَادِلُ اللّٰہَ عَنۡہُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ اَمۡ مَّنۡ یَّکُوۡنُ عَلَیۡہِمۡ وَکِیۡلًا﴿۱۰۹﴾

۱۰۹۔ دیکھو! تم نے دنیاوی زندگی میں تو ان کا دفاع کیا مگر بروز قیامت اللہ سے ان کا دفاع کون کرے گا یا ان کا وکیل کون ہو گا؟

تفسیر آیات

اگر اس وکالت نے کچھ فائدہ دیا تو وہ دنیوی ہو گا، جس نے چند دنوں میں ختم ہو جانا ہے۔ جب کہ اس کا وبال آخرت کے لیے باقی رہے گا۔ وہاں کون اس کی وکالت کرے گا؟

اگر یہ عقیدہ مومن کے ذہن میں راسخ ہوجائے کہ کل بروز قیامت اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دینا ہے توانسان چند روز کی بے قیمت چیزوں کے لیے اپنی ابدی زندگی کو تباہ نہ کرے۔


آیت 109