جو گرجتے ہیں سو برستے نہیں


وَ لَمَّا جَآءَہُمۡ کِتٰبٌ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَہُمۡ ۙ وَ کَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ یَسۡتَفۡتِحُوۡنَ عَلَی الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ۚۖ فَلَمَّا جَآءَہُمۡ مَّا عَرَفُوۡا کَفَرُوۡا بِہٖ ۫ فَلَعۡنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ﴿۸۹﴾

۸۹۔ اور جب اللہ کی جانب سے وہ کتاب آئی جو ان کے پاس موجود باتوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور وہ پہلے کافروں پر فتح کی امید رکھتے تھے، پھر جب ان کے پاس وہ آگیا جسے وہ خوب پہچانتے تھے تو وہ اس کے منکر ہو گئے، پس کافروں پر اللہ کی لعنت ہو۔

89۔ رسولِ کریم ﷺ کی آمد سے پہلے یہودی ان کے منتظر رہتے تھے اور کہتے تھے کہ جب وہ آئیں گے تو ہمیں کافروں پر فتح حاصل ہو گی۔ جب وہ نبی ﷺ آگئے تو اوس و خزرج کے قبائل نے ایمان لانے میں پہل کی لیکن وہ یہودی جو ان کی آمد کے منتظر تھے، دشمن بن گئے۔