ہدایت ناپذیری اور اس کی سزا


قَالُوۡا سَوَآءٌ عَلَیۡنَاۤ اَوَ عَظۡتَ اَمۡ لَمۡ تَکُنۡ مِّنَ الۡوٰعِظِیۡنَ﴿۱۳۶﴾ۙ

۱۳۶۔ انہوں نے کہا: تم نصیحت کرو یا نہ کرو ہمارے لیے یکساں ہے۔

136۔ جب لوگ اللہ کے پیغام کو بے اثر قرار دیتے ہیں اور اثر پزیری کا امکان ختم ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے ساتھ دو کاموں میں سے ایک کام انجام دے گا: یا تو ان پر فوری عذاب نازل کرئے گا یا ان کو اپنی حالت پر چھوڑ دے گا اور ڈھیل دے گا۔ واضح رہے ڈھیل دینا بدتر عذاب کا پیش خیمہ ہے۔