جہاں نعمت وہاں حساب


اَتُتۡرَکُوۡنَ فِیۡ مَا ہٰہُنَاۤ اٰمِنِیۡنَ﴿۱۴۶﴾ۙ

۱۴۶۔کیا تم لوگ یہاں پر موجود چیزوں (نعمتوں) میں یوں ہی بے فکر چھوڑ دیے جاؤ گے ؟

146۔ اور کیا تم خیال کرتے ہو کہ کوئی حساب کتاب نہ ہو گا؟ اور جن گناہوں اور کفرانِ نعمت کا تم ارتکاب کر رہے ہو ان پر کوئی باز پرس نہ ہو گی؟ آخر تمہیں باغات، چشموں، لہلہاتے کھیتوں اور کھجور کے باغات میں رہنے کی جو مہلت دی جاتی ہے، ان نعمتوں سے ہر جرم کا ارتکاب کرتے ہو، تو کیا بعد میں تم سے حساب لینے والا کوئی نہ ہو گا؟