آیت 4
 

وَ مَا تَفَرَّقَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡہُمُ الۡبَیِّنَۃُ ؕ﴿۴﴾

۴۔ اور جنہیں کتاب دی گئی تھی وہ واضح دلیل آنے کے بعد متفرق ہو گئے۔

تفسیر آیات

اہل کتاب یہود و انصاری اپنی آسمانی کتابوں توریت و انجیل کی تعلیمات اور پیشینگوئی کے مطابق آنے والے رسول پر متفق تھے اور انتظار میں تھے لیکن جب یہ رسول واضح دلیل لے کر آ گئے تو یہ لوگ متفرق ہو گئے۔ کچھ ایمان لے آئے اور کچھ اپنے کفر پر ڈٹے رہے۔

کچھ لوگوں کا ایمان لے آنا دلیل ہے کہ یہ رسول واضح دلیل لے کر آئے ہیں اور جو لوگ ایمان نہیں لائے وہ دلیل کے واضح نہ ہونے کی وجہ سے نہیں ہے۔ اگر دلیل واضح نہ ہوتی تو کوئی بھی ایمان نہ لاتا بلکہ ان کا ایمان نہ لانا طالب ہدایت نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔


آیت 4