اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۙ اُولٰٓئِکَ ہُمۡ خَیۡرُ الۡبَرِیَّۃِ ؕ﴿۷﴾
۷۔ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل بجا لائے یقینا یہی لوگ مخلوقات میں بہترین ہیں۔
7۔ طبری اپنی تفسیر میں، شوکانی فتح القدیر 5: 564 ط حلبی، آلوسی روح المعانی میں سیوطی الدرالمنثور میں روایت کرتے ہیں کہ خَیۡرُ الۡبَرِیَّۃِ علی علیہ السلام اور ان کے ماننے والے ہیں۔ اصحاب رسول ﷺ علی علیہ السلام کو آتے دیکھ کر کہا کرتے تھے: جاء خیر البریۃ۔ (الأمالی للطوسی ص251) مخلوقات میں سب سے افضل آ گئے۔