لَمۡ یَکُنِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ وَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ مُنۡفَکِّیۡنَ حَتّٰی تَاۡتِیَہُمُ الۡبَیِّنَۃُ ۙ﴿۱﴾
۱۔ اہل کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کافر تھے وہ باز آنے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس واضح دلیل نہ آئے۔
1۔ مُنۡفَکِّیۡنَ کا ایک ترجمہ یہ ہو سکتا ہے: متروک ہونے والے۔ اس صورت میں آیت کا مفہوم واضح ہو جاتا ہے: اہل کتاب اور مشرکین کو اپنے حال پر چھوڑنے والے نہیں ہیں، جب تک ایک حجت و بیّنہ (ایک رسول کی شکل میں) ان کے پاس نہ آ جائے۔