قُرۡاٰنًا عَرَبِیًّا غَیۡرَ ذِیۡ عِوَجٍ لَّعَلَّہُمۡ یَتَّقُوۡنَ﴿۲۸﴾

۲۸۔ ایسا قرآن جو عربی ہے، جس میں کوئی عیب نہیں ہے تاکہ یہ تقویٰ اختیار کریں۔

28۔ قرآن عربی زبان میں ہے اور جس رسول ﷺ پر قرآن نازل ہوا ہے، وہ عربی ہے اور جس قوم پر اس دعوت کی بنیاد رکھی ہے، وہ قوم عربی ہے۔ وہ قوم اس دعوت کو عالمین تک پہنچانے کے لیے اساس قرار پاتی ہے، نہ یہ کہ دین اسی قوم تک محدود رہ جائے۔