![]() |
||
جز: وَقَالَ الَّذِينَ | سورة الشعراء | |
اِنَّہُمۡ عَنِ السَّمۡعِ لَمَعۡزُوۡلُوۡنَ﴿۲۱۲﴾ؕ | ۲۱۲۔ وہ تو یقینا (وحی کے) سننے سے بھی دور رکھے گئے ہیں۔ |
|
210 تا212 مشرکین کا الزام تھا کہ یہ قرآن محمدؐ پر ایک جن نازل کرتا ہے۔ جواب میں فرمایا:وَمَا يَنْۢبَغِيْ لَہُمْ ۔ نہ قرآن اور جن میں کوئی مناسبت ہے کہ یہ قرآن جنوں سے صادر ہو جائے۔ کیا ممکن ہے کہ ایک گدھے سے حکمت کی باتیں صادر ہو جائیں۔ 2 وَمَا يَسْتَطِيْعُوْنَ ۔ اس بات کا امکان بھی نہیں ہے، جنات کے دائرہ قدرت سے بیرون ہے۔ 3 وہ تو وحی سننے کی بھی اہلیت نہیں رکھتے۔ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَ ۔ |
||
![]() |