ہَلۡ اَتٰىکَ حَدِیۡثُ الۡغَاشِیَۃِ ؕ﴿۱﴾

۱۔ کیا آپ کے پاس (ہر چیز پر) چھا جانے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے ؟

1۔ قیامت ایک ایسا عظیم حادثہ ہے، جس کی زد میں تمام مخلوقات نے آنا ہے۔ اسی لیے اسے غاشیہ یعنی چھا جانے والا کہا گیا ہے۔ اس روز کی اہمیت کے پیش نظر سوالیہ جملہ میں حضور ﷺ سے خطاب فرمایا۔