لَتَرۡکَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍ ﴿ؕ۱۹﴾

۱۹۔ تمہیں مرحلہ بہ مرحلہ ضرور گزرنا ہے۔

19۔ نطفہ، جنین، بچہ، جوان، بوڑھا، قبر، برزخ، حساب، صراط وغیرہ۔ حدیث میں آیا ہے: لا یزول قدم عبد یوم القیامۃ حتی یسأل عن اربع عن جسدہ فیما ابلاہ و عن عمرہ فیما افناہ و عن ما لہ مما اکتسبہ و فیما انفقہ و عن حبنا اہل البیت ۔ (امالی طوسی۔ بحار الانوار 7: 261) قیامت کے دن بندے کا کوئی قدم آگے نہیں بڑھے گا، جب تک چار چیزوں کے بارے میں سوال نہ کیا جائے: جسم کو کس چیز میں استعمال کیا؟ عمر کس چیز میں ختم کی؟ مال کہاں سے کمایا، کہاں خرچ کیا؟ اور ہم اہل بیت علیہ السلام کی محبت کے بارے میں۔

عالم خاک سے چلا ہوا یہ انسان کئی مراحل طے کر کے پھر خاک میں چلا جاتا ہے۔ اس عالم میں بھی کئی ایک مراحل سے گزر کر میدان حشر میں پہنچے گا۔ وہاں ہر بات کا حساب نہ جانے کتنے مراحل میں طے کرنا ہو گا۔