یَّوۡمَ یُنۡفَخُ فِی الصُّوۡرِ فَتَاۡتُوۡنَ اَفۡوَاجًا ﴿ۙ۱۸﴾

۱۸۔ اس دن صور میں پھونک ماری جائے گی تو تم لوگ گروہ در گروہ نکل آؤ گے۔

18۔ گروہ در گروہ کے بارے میں براء بن عاذب کی ایک روایت ہے، جسے بحار الانوار 7: 89 میں الکشاف 4: 687 میں ذکر کیا گیا ہے، جس میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ ان دس (10) گروہوں کے بارے ہے جنہیں قیامت کے دن مختلف شکلوں میں اٹھایا جائے گا۔ ان میں چغل خور، حرام خور، ربا خور، غیر عادل قاضی، اپنے اعمال پر ناز کرنے والے، بے عمل علماء، ہمسایوں کو اذیت دینے والے، تکبر و نخوت والے، شہوت پرستی کرنے والے، حکمرانوں کے پاس چغل خوری کرنے والے کا ذکر ملتا ہے۔ تفصیل مذکورہ کتب میں موجود ہے۔