فَجَعَلۡنٰہُنَّ اَبۡکَارًا ﴿ۙ۳۶﴾

۳۶۔ پھر ہم نے انہیں باکرہ بنایا۔

36۔ جو ہمیشہ کنواری رہیں گی۔ یہ اسی خاص انداز تخلیق کا خاصہ ہے۔

حدیث میں آیا ہے کہ ایک بوڑھی عورت نے رسول اللہ ﷺ سے درخواست کی کہ دعا کیجیے میں جنت میں داخل ہو جاؤں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ان الجنۃ لا یدخلھا العجائز ۔ جنت میں بوڑھی عورتیں داخل نہیں ہو سکتیں۔ وہ عورت روتے ہوئے چلی گئی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اخبروھا انھا لیست یومئذ بعجوز (زبدۃ التفاسیر 6: 572) اس کو بتا دو کہ اس دن وہ بوڑھی نہ ہو گی۔