یُعۡرَفُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ بِسِیۡمٰہُمۡ فَیُؤۡخَذُ بِالنَّوَاصِیۡ وَ الۡاَقۡدَامِ ﴿ۚ۴۱﴾

۴۱۔ مجرم اپنے چہروں سے پہچانے جائیں گے پھر وہ پیشانیوں اور پیروں سے پکڑے جائیں گے۔

41۔بعض مجرم ایسے ہوں گے جو حساب کے بغیر ہی جہنم کی طرف لے جائے جائیں گے کیونکہ وہ چہروں سے پہچانے جائیں گے۔ قیامت کے روز تین قسم کے لوگ ہوں گے: ٭بلا حساب جنت جانے والے ٭بلا حساب جہنم جانے والے ٭حساب کے بعد جنت یا جہنم کا فیصلہ سننے والے۔