سَنَفۡرُغُ لَکُمۡ اَیُّہَ الثَّقَلٰنِ ﴿ۚ۳۱﴾

۳۱۔ اے (جن و انس کی) دو باوزن جماعتو! ہم عنقریب تمہاری (جزا و سزا کی) طرف پوری توجہ دینے والے ہیں۔

31۔ الثَّقَلٰنِ : یعنی جن و انس اس روئے زمین کی دو گراں قدر اور قابل ذکر مخلوق ہیں۔ ”پوری توجہ دینے والے ہیں“ کا مطلب یہ نہیں کہ اس وقت اللہ مشغول ہے اور اسے فرصت نہیں ہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ اس حساب و کتاب کے لیے جو وقت مقرر ہے، وہ عنقریب آنے والا ہے۔