اَمۡ اَبۡرَمُوۡۤا اَمۡرًا فَاِنَّا مُبۡرِمُوۡنَ ﴿ۚ۷۹﴾
۷۹۔ کیا انہوں نے کسی بات کا پختہ عزم کر رکھا ہے؟ (اگر ایسا ہے) تو ہم بھی مضبوط ارادہ کرنے والے ہیں۔
79۔ کفار مکہ کی ان سازشوں کی طرف اشارہ ہے جو وہ رسول اللہ ﷺ کے خلاف اپنی خفیہ نشستوں میں کرتے رہتے تھے۔