وَ سۡـَٔلۡ مَنۡ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِکَ مِنۡ رُّسُلِنَاۤ اَجَعَلۡنَا مِنۡ دُوۡنِ الرَّحۡمٰنِ اٰلِـہَۃً یُّعۡبَدُوۡنَ﴿٪۴۵﴾
۴۵۔ اور جو پیغمبر ہم نے آپ سے پہلے بھیجے ہیں ان سے پوچھ لیجیے: کیا ہم نے خدائے رحمن کے علاوہ معبود بنائے تھے کہ ان کی بندگی کی جائے؟
45۔ سابقہ انبیاء سے پوچھنے کا مطلب یہ ہے کہ ان انبیاء نے جو تعلیمات چھوڑی ہیں، ان میں تلاش کرو۔ روایات اہل بیت علیہم السلام میں آیا ہے کہ شب معراج رسول کریم ﷺ کے لیے تمام انبیاء جمع کیے گئے، پھر ان سے سوال کرنے کا حکم ہوا۔ (الاحتجاج)