وَ اِنَّہٗ لَذِکۡرٌ لَّکَ وَ لِقَوۡمِکَ ۚ وَ سَوۡفَ تُسۡـَٔلُوۡنَ﴿۴۴﴾

۴۴۔ اور یہ (قرآن) آپ کے اور آپ کی قوم کے لیے ایک نصیحت ہے اور عنقریب تم سب سے سوال کیا جائے گا۔

44۔ یہ قرآن آپ ﷺ اور آپ ﷺ کی قوم کے لیے ذکر ہے۔ ایک تفسیر یہ ہے: یہ قرآن آپ ﷺ اور آپ ﷺ کی قوم کے لیے ذکر خدا کا ذریعہ ہے۔ دوسری تفسیر میں ذکر سے مراد شرف لیا ہے۔ یعنی یہ قرآن آپ ﷺ اور آپ ﷺ کی قوم کے لیے ایک شرف ہے