فَاسۡتَمۡسِکۡ بِالَّذِیۡۤ اُوۡحِیَ اِلَیۡکَ ۚ اِنَّکَ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ﴿۴۳﴾

۴۳۔ پس آپ کی طرف جو وحی کی گئی ہے اس سے تمسک کریں، آپ یقینا سیدھے راستے پر ہیں۔

43۔ ان تمام شدائد کا حل اس میں ہے کہ آپ ﷺ وحی کے ذریعے ملنے والی تعلیمات کے ساتھ متمسک رہیں۔ وحی آپ کے لیے نہایت مضبوط پشتیبان ہے۔ دوسری طاقت یہ ہے کہ آپ صراط مستقیم پر ہیں، جو حق ہے۔ حق کو ثبات ہے اور باطل نے مٹ جانا ہے۔