وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا مُوۡسَی الۡہُدٰی وَ اَوۡرَثۡنَا بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ الۡکِتٰبَ ﴿ۙ۵۳﴾
۵۳۔ اور بتحقیق ہم نے موسیٰ کو ہدایت دی اور بنی اسرائیل کو ہم نے اس کتاب کا وارث بنایا،
53۔ اس جگہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر اس لحاظ سے ہے: ہم نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے مقابلے کے لیے مامور کیا تو انہیں کامیاب بنانا ہمارے ذمے تھا۔ چنانچہ موسیٰ علیہ السلام کو ہم نے کامیاب بنایا اور بنی اسرائیل کو ہم نے کتاب کا وارث بنایا۔ اس میں رسول اللہ ﷺ کے لیے ایک لطیف اشارہ ہے: جس ذات نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے مقابلے میں کامیابی عنایت کی ہے، وہ آپ کو بھی کامیابی عنایت کرے گا۔