وَ جَعَلُوۡا بَیۡنَہٗ وَ بَیۡنَ الۡجِنَّۃِ نَسَبًا ؕ وَ لَقَدۡ عَلِمَتِ الۡجِنَّۃُ اِنَّہُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَ﴿۱۵۸﴾ۙ
۱۵۸۔ اور انہوں نے اللہ میں اور جنوں میں رشتہ بنا رکھا ہے، حالانکہ جنات کو علم ہے کہ وہ (اللہ کے سامنے) حاضر کیے جائیں گے۔
158۔ وہ فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں قرار دیتے تھے اور جنوں کو ان کی مائیں۔ اس طرح نسب سے مراد ہر نسبت لی جا سکتی ہے۔