وَ اِنَّ اِلۡیَاسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ﴿۱۲۳﴾ؕ
۱۲۳۔ اور الیاس بھی یقینا پیغمبروں میں سے تھے۔
123۔ حضرت الیاس علیہ السلام انبیائے بنی اسرائیل میں سے تھے اور حضرت سلیمان علیہ السلام کے بعد مبعوث ہوئے۔ جب بنی اسرائیل میں بت پرستی عام ہونا شروع ہو گئی تو حضرت الیاس علیہ السلام نے اس بت پرستی کے خلاف قیام کیا، مگر جو بت پرستی بنی اسرائیل کے بادشاہوں کے گھروں سے شروع ہوئی تھی، ختم نہیں ہوئی۔