اَمۡ اَنۡزَلۡنَا عَلَیۡہِمۡ سُلۡطٰنًا فَہُوَ یَتَکَلَّمُ بِمَا کَانُوۡا بِہٖ یُشۡرِکُوۡنَ﴿۳۵﴾

۳۵۔ کیا ہم نے ان پر کوئی ایسی دلیل نازل کی ہے جو اس شرک کی شہادت دے جو یہ لوگ کر رہے ہیں۔

35۔ دلیل کا واحد مصدر اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ سنت رسول ﷺ اگر دلیل ہے تو اِنۡ ہُوَ اِلَّا وَحۡیٌ یُّوۡحٰی کی بنیاد پر ہے۔ یہ بات اللہ تعالیٰ کی حاکمیت اعلیٰ سے مربوط ہے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ حکم کے بغیر بندہ جو عمل خود سے انجام دیتا ہے اور اسے اللہ کی طرف منسوب کرتا ہے تو یہ بات اللہ تعالیٰ کی حاکمیت اعلیٰ میں مداخلت ہے۔