اَلَّذِیۡنَ اٰتَیۡنٰہُمُ الۡکِتٰبَ مِنۡ قَبۡلِہٖ ہُمۡ بِہٖ یُؤۡمِنُوۡنَ﴿۵۲﴾ ۞ؒ

۵۲۔ جنہیں ہم نے اس سے پہلے کتاب دی تھی وہ اس پر ایمان رکھتے ہیں۔

52۔ یہ آیت ان حبشی عیسائیوں کے بارے میں نازل ہوئی جو حضور ﷺ کی بعثت کی خبر سن کر بغرض تحقیق مکہ آئے اور جنہوں نے آپ ﷺ سے ملاقات کی اور سوالات کیے نیز قرآن کی تلاوت سنی۔ چنانچہ ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔