فَاِنۡ لَّمۡ یَسۡتَجِیۡبُوۡا لَکَ فَاعۡلَمۡ اَنَّمَا یَتَّبِعُوۡنَ اَہۡوَآءَہُمۡ ؕ وَ مَنۡ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ ہَوٰىہُ بِغَیۡرِ ہُدًی مِّنَ اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ﴿٪۵۰﴾

۵۰۔ پس اگر وہ آپ کی یہ بات نہیں مانتے تو آپ سمجھ لیں کہ یہ لوگ بس اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں اور اللہ کی طرف سے کسی ہدایت کے بغیر اپنی خواہشات کی پیروی کرنے والے سے بڑھ کر گمراہ کون ہو گا؟ اللہ ظالموں کو یقینا ہدایت نہیں کرتا۔

50۔ اگر وہ آپ ﷺ کی بات نہیں مانتے ہیں تو اس لیے نہیں کہ آپ ﷺ کی دعوت میں یا آپ ﷺ کی طرف سے دلیل میں کوئی کمزوری ہے۔ ان کے نہ ماننے کی اصل وجہ یہ ہے کہ وہ تلاش حق میں نہیں ہیں۔ اس میں ان کی خواہش پرستی رکاوٹ ہے۔ یہ خواہش پرستی ہے جس کی وجہ سے نہ کوئی دلیل مؤثر ہوتی ہے، نہ معجزہ کارگر ثابت ہوتا ہے۔