وَ اِنَّکَ لَتُلَقَّی الۡقُرۡاٰنَ مِنۡ لَّدُنۡ حَکِیۡمٍ عَلِیۡمٍ﴿۶﴾ ۞ؓ

۶۔ اور (اے رسول) یہ قرآن آپ کو یقینا ایک حکیم، دانا کی طرف سے دیا جا رہا ہے۔

6۔ ابتدائے بعثت میں حضورﷺ کو جن حوصلہ شکن مشکلات کا سامنا تھا ان کے تناظر میں اس آیت کی تلاوت کی جائے تو بات سمجھ میں آتی ہے کہ یہ قرآن ایک حکیم و علیم ذات کی طرف سے ہے۔ آپﷺ کو مشکلات کا سامنا کرنے کا جو حکم دیا جا رہا ہے اس میں علم کی کمی کا خدشہ ہے، نہ حکمت کے فقدان کا خوف ہے۔