وَ اتۡلُ عَلَیۡہِمۡ نَبَاَ اِبۡرٰہِیۡمَ ﴿ۘ۶۹﴾
۶۹۔ اور انہیں ابراہیم کا واقعہ (بھی) سنا دیجئے:
69۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا قصہ پوری اہمیت کے ساتھ اس لیے بیان کیا جاتا ہے کہ قریش اپنے آپ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پیرو کہتے تھے۔ اس لیے اس بات کی طرف متوجہ کرانا ضروری تھا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو دین پیش کیا ہے وہ توحید کا دین ہے، وہی دین، جو آج رسول اللہ ﷺ پیش کر رہے ہیں۔