اَمۡ تَسۡـَٔلُہُمۡ خَرۡجًا فَخَرَاجُ رَبِّکَ خَیۡرٌ ٭ۖ وَّ ہُوَ خَیۡرُ الرّٰزِقِیۡنَ﴿۷۲﴾
۷۲۔ یا (کیا) آپ ان سے کوئی خراج مانگتے ہیں؟ (ہرگز نہیں کیونکہ) آپ کے رب کا دیا ہوا سب سے بہتر ہے اور وہی بہترین رازق ہے۔
72۔ خراج اصل میں زمین کے لگان کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ آپ ﷺ کی نبوت کی صداقت پر ایک دلیل ہے کہ آپ ﷺنہ صرف اس تبلیغ پر لوگوں سے کوئی خراج نہیں مانگتے بلکہ آپ ﷺ نے اپنی ساری دولت اس راہ میں خرچ کر دی۔