ثُمَّ اَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ قَرۡنًا اٰخَرِیۡنَ ﴿ۚ۳۱﴾

۳۱۔ پھر ان کے بعد ہم نے ایک اور قوم کو پیدا کیا۔

31۔ اس قوم سے مراد قوم عاد ہی ہو سکتی ہے۔ چنانچہ سورئہ اعراف آیت 69 میں عاد کے بارے میں فرمایا: وَ اذۡکُرُوۡۤا اِذۡ جَعَلَکُمۡ خُلَفَآءَ مِنۡۢ بَعۡدِ قَوۡمِ نُوۡحٍ ۔