وَ اِذَا رَاٰکَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِنۡ یَّتَّخِذُوۡنَکَ اِلَّا ہُزُوًا ؕ اَہٰذَا الَّذِیۡ یَذۡکُرُ اٰلِہَتَکُمۡ ۚ وَ ہُمۡ بِذِکۡرِ الرَّحۡمٰنِ ہُمۡ کٰفِرُوۡنَ﴿۳۶﴾
۳۶۔ اور کافر جب بھی آپ کو دیکھتے ہیں تو آپ کا بس استہزا کرتے ہیں (اور کہتے ہیں) کیا یہ وہی شخص ہے جو تمہارے معبودوں کا (برے الفاظ میں) ذکر کرتا ہے؟ حالانکہ وہ خود رحمن کے ذکر کے منکر ہیں۔
36۔ رسول کریم ﷺ مشرکین کے معبودوں کی برائی نہیں کرتے تھے۔ صرف یہ فرماتے تھے کہ تمہارے معبود تمہیں نہ فائدہ دے سکتے ہیں نہ ضرر پہنچا سکتے ہیں۔ اس کا مشرکین برا مانتے تھے۔