وَ مَا جَعَلۡنَا لِبَشَرٍ مِّنۡ قَبۡلِکَ الۡخُلۡدَ ؕ اَفَا۠ئِنۡ مِّتَّ فَہُمُ الۡخٰلِدُوۡنَ ﴿۳۴﴾
۳۴۔ ہم نے آپ سے پہلے بھی کسی انسان کو حیات جاودانی نہیں دی تو کیا اگر آپ انتقال کر جائیں تو یہ لوگ ہمیشہ رہیں گے؟
34۔ مشرکین اپنے آپ کو یہ تسلی دیتے تھے کہ جب محمد ﷺ اس دنیا سے رخصت ہو جائیں گے تو ہم اور ہمارے معبود کو اس شخص سے تحفظ ملے گا۔ جواب میں فرمایا: محمد ﷺ دنیا سے رخصت ہو جائیں تو تمہیں حیات جاودانی نہیں ملے گی، تم نے بھی مرنا اور نابود ہونا ہے۔ لہٰذا تم محمد ﷺ کے بعد کسی کامیابی کی امید نہ رکھو۔ ہو سکتا ہے تم پہلے مر جاؤ۔