اِذۡ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلٰۤی اُمِّکَ مَا یُوۡحٰۤی ﴿ۙ۳۸﴾

۳۸۔ جب ہم نے آپ کی والدہ کی طرف اس بات کا الہام کیا جو بات الہام کے ذریعے کی جانا تھی۔

38۔ وحی سے مراد الہام ہے یعنی مادر موسیٰ علیہ السلام کے دل میں یہ بات ڈال دی کہ فرعون کو اس بچے کا علم ہونے سے پہلے دریا کے ذریعے فرعون کے محلات تک پہنچایا جائے۔ مسیحی روایات کے مطابق حضرت موسیٰ علیہ السلام کے والد عمران کا گھر لب دریا تھا۔ والدہ موسیٰ علیہ السلام نے سوچا کہ فرعون کے محلات کی خواتین جس وقت دریا کی سیر کے لیے آتی ہیں اس وقت دریا کے حوالے کیا جائے تاکہ خواتین کو اس خوبصورت بچے پر ترس آئے۔