یَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰہِ لَکُمۡ لِیُرۡضُوۡکُمۡ ۚ وَ اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗۤ اَحَقُّ اَنۡ یُّرۡضُوۡہُ اِنۡ کَانُوۡا مُؤۡمِنِیۡنَ﴿۶۲﴾ ۞ؓ

۶۲۔ یہ لوگ تمہیں راضی کرنے کے لیے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں حالانکہ اللہ اور اس کا رسول زیادہ حقدار ہیں کہ انہیں راضی کیا جائے اگر یہ مومن ہیں۔

62۔ منافق چونکہ گمراہ ہیں اور گمراہ کو پتہ نہیں چلتا کہ کون سا عمل اس کے حق میں بہتر ہے، وہ عام مسلمانوں کو راضی رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ اس طرح ان کا راز فاش نہ ہو گا۔لوگ ان پر اعتماد کریں گے۔ جبکہ ان کے حق میں بہتری اس میں تھی کہ وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو راضی کریں، مگر وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی مخالفت کر کے اپنے زعم میں دوسرا چارہ کار تلاش کر رہے ہیں۔ اللہ فرماتا ہے: اللہ اور رسول کی مخالفت کے ساتھ جہنم اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ہے۔